تازہ ترین

آل پاکستان مسلم لیگ کے تمام ارکان کے عہدوں کو معطل کیا گیا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی دفتر سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق APML کے تمام عہدہ داروں کو فوری طور پر معطل کیا گیا ہے۔ صوبائی نائب صدر کامران خان کے مطابق چترال بھر میں پار ٹی کے تمام عہدہ داروں کو خصوصی طور پر اپنے اپنے عہدوں سے برطرف کیا گیا ہے۔ آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں صوبائی صدر اورنگزیب مہمند فیصلہ کرے گے۔ اس وقت تک تمام عہدہ داران اپنے عہدوں سے معطل رہیں گے اور کوئی بھی پارٹی کارکن یا عہدہ دار خود کو آل پاکستان مسلم لیگ کا نمائندہ یا عہدہ دار ظاہر نہیں کرسکتا۔ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO