تازہ ترین

چترال سکاؤٹس کی طرف سے ایکس سروس مین کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے ضلع کے طول وغرض میں ایکس سروس مین اور ان کے اہل خاندان کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس میں نہ صرف ان کاکسی ماہر ڈاکٹر کے ذریعے نہ صرف مفت طبی معائنہ کیا جائے گا بلکہ ان کو مفت ادویات اور دوسرے سروسز بھی مہیا کئے جائیں گے۔ اس سلسلے کا پہلا فری میڈیکل کیمپ چترال کا سب سے قدیم فوجی علاقہ دروش میں لگایا گیا جس میں ایکس سروس مین اور ان کے فیملیز کے علاوہ سول افراد کو بھی میڈیکل کور دی گئی۔ اس موقع پر دو سو سے ذیادہ افراد کو علاج کی سہولت فراہم کردی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ عنقریب مستوج میں فری میڈیکل کیمپ ک انعقاد کیا جائے گا۔ چترال کے عوام نے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ علاقے میں علاج معالجے کی سہولیات بالکل نہ ہونے کی وجہ سے ان میڈیکل کیمپوں سے بہت ذیادہ لوگ استفادہ کرسکیں گے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق