تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کا گرم چشمہ میں شمولیتی اجلاس ،کئی گھرانے پی ٹی ائی میں شامل

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ایکسپریس )پاکستان تحریک انصا ف کا ایک اہم شمولیتی اجلاس گرم چشمہ کے خطنج گاؤں میں منعقد ہو ا ۔ پاکستان تحریک انصا ف کے کارکنان کا ایک قافلہ مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصا ف عبداللطیف اور امین الرحمن،اسرار صبور کی زیر قیادت میں جب گرم چشمہ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔بعد ازان گرم چشمہ کے قریب خطنچ گاؤں میں ایک اہم شمولیتی اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں ایک سو کے قریب گھرانے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے عمران خان اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق