تازہ ترین

وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ یونیورسٹی کے لئے قا قلشٹ موزون ترین جگہ ہے۔انیس الرحمن

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) انیس الرحمن یوتھ کونسلر وی سی ریشن نے ایک اخباری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ یونیورسٹی کے لئے بہت بڑے پیمانے پر زمین کی ضرورت ہوگی جوکہ پہلے ہی سے سرکار کے پاس قا قلشٹ کی صورت میں موجود ہے۔قاقلشٹ کی خصوصیات یہ ہے کہ وہ سرکار کی ہے اور سیلاب سے بالکل محفوظ ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سب ڈویژن چترال میں پہلے ہی یونیورسٹیز کے کیمپس کام کررہے ہیں اور صوبائی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ یونیورسٹی پر کام جاری ہے۔وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ یونیورسٹی سب ڈویژن مستوج کے محفوظ مقام قاقلشٹ میں بنانا چاہیئے۔اُنہوں نے اس حوالے سے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین ،ضلعی صدر سید احمد خان اور ڈی سی چترال اُسامہ احمد وڑائچ سے گزارش کی کہ وہ اس حوالے سے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق