بونی( جمشیداحمد)ڈیزا سٹر ریسک ریڈکشن ((Desaster Risk Redutionپراجیکٹ جوAKRSP اور ورلڈ فوڈ پروگرام کا مشترکہ منصوبہ ہے اس منصوبے کے تحت علاقے میں مردوں کو کام کے عوض پندرہ دن کا معاوضہ نقد اور خواتین کو ٹرنینگ کے ساتھ نقد کی ادئیگی کی جاتی ہے اس سلسلے میں علاقے کی ترقی میں اے کے ار ایس پی اور WFPکا اہم کردار ہے اس منصوبے کے کہ تحت گزشتہ دن بونی میں کمیونٹی یو سی چرون اور موڑکھو کے خواتین وحضرات کے درمیان نقد رقوم تقسیم کیے گئے تقسیم کے موقع پر موجود حاضرین نے شکایت کر تے ہوئے بتایا کہ
کیش تقسیم کر نے کا انتظام ہریوسیز میں نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں کو سخت تکلیف،کوفت اور جیب سے خرچہ برداشت کرنا پڑا اگر یہ سہولت اپنے اپنے یو سیز میں
ہوتے تو لوگوں کے حق میں کافی بہتر ہوتااُنہوں نے اگلے مرحلے کے لیے ہر یوسیز میں انتظام کرانے کامطالبہ کیا ۔
Advertisements
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں