تازہ ترین

چار روزہ جشن کاغلشٹ میں خواتین کی شرکت پر پابندی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف اور جشن کا غلشٹ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن عبداللہ جان نے کہاہے کہ20۔ اپریل سے شروع ہونے والا چار روزہ جشن میں خواتین کی شرکت پر پابندی کا سلسلہ پہلے کی طرح جاری رہے گا جبکہ اس سے قبل بھی چترال کی اسلامی ماحول، روایات اور تہذیب وتمدن کے پیش نظر عوام نے اس پابندی کو قبول کیا تھا۔ چترال پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اس سلسلے میں علاقے کی زنانہ تعلیمی اداروں، مساجد اور جماعت خانوں کو خطوط ارسال کئے گئے ہیں جس میں انہیں پہلے کی طرح جشن کے دوران خواتین کو کا غلشٹ نہ آنے کی اطلاع دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ جشن کا غ لشٹ میں صرف مقامی کھیلوں اور تہذیب وثقافت کو اجاگر کیا جائے اور غیر مقامی کھیلوں اور مشاغل کو اس میں شامل کرناہرگز مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سب ڈویژنل انتظامیہ اور چترال پولیس جشن کے انعقاد میں بھر پور تعاون کررہے ہیں اور جشن کے دوران پولیس کی خدمات جشن انتظامیہ کو حاصل رہے گی۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔