تازہ ترین

زیرو پوائنٹ بازار دروش میں آتشزدگی، ایک دکان جل گیا

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) زیرو پوائنٹ بازار دروش میں آتشزدگی کی وجہ ایک دکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح زیرو پوائنٹ بازار میں واقع ریٹائرڈ صوبیدار سیف الرحمن ولد بلان خان کے گیس سیلنڈر شاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے آناً فاناً دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ عملہ ، مقامی رضاکاروں ، پولیس اور چترال سکاؤٹس کے جوانوں نے سرعت سے کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور آگ کو دیگر دکانوں تک پھیلنے سے روک لیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ گیس لیک ہونے کی وجہ سے لگی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى