تازہ ترین

ٹریفک حادثات،پشاور سے چترال کیلئے نائٹ سروس پر پابندی،رپورٹ طلب کرلی گئی،سروس اب صرف دن کے اوقات میں ہوگی

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس) ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے پشاور سے چترال کے لئے نائٹ سروس پر پابندی عائد کرنے کے لئے ملاکنڈ ڈویژن کی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ملاکنڈ ڈویژن میں چترال جانے والی گاڑیوں کو رونماء ہونے والے حادثات کے بعد اب تک متعدد مسافر جان بحق ہوچکے ہیں جس کی روک تھام کے لئے پشاور سے چترال کے لئے رات کی سروس بند کی جارہی ہے اور پشاور سے چترال کے لئے اب سروس دن کے اوقات کارمیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن کی انتظامیہ کی جانب سے سفارشات موصول ہونے کے بعد اس کی باقاعدہ منظوری دیدی جائیگی۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔