پاکستان تحریک انصاف اپر چترال اور تحصیل دروش نے تاریخ رقم کر دی۔ ارشاد مکرر 

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان تحریک ا نصاف کے سینئر رہنما ارشاد مکرر نے ایک خباری بیان میں کہا ہے کہ ضلع اپر چترال اور تحصیل دروش کے ورکروں نے الگ الگ کابینہ بنا کر پاکستان تحریک انصاف اپر چترال اور لوئیر چترال کو انتشار سے بچایا۔حیرانگی کی بات ہے کہ ایک الگ ضلع اور تحصیل کو چند سازشی ، ناقبت اندیش اور متعصب زہنوں نے پشاور کے چترالی بازار میں ایک ٹوپی والے کی دوکان میں بیٹھ کر ٹوپی ڈرامہ رچانے کی کوشش کیں۔ چترالی بازارپشاور کے ٹوپی والے دوکانداروں نے خود کو پاکستان تحریک انصاف چترال کے وفد ظاہر کر کے اور ریجنل صدر محمود خان کواندھیرے میں رکھ کر غلط بریف کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے۔اور محمود خان غلط فیصلے کرواتے ہیں۔ جسکی وجہ سے پارٹی مختلف دھڑوں میں تقسیم ہونے کا شدید اندیشہ لاحق ہو گیا تھا۔ریجنل صدر کو نوٹس لینا چاہیے کہ ہر گزچترالی بازار کے ٹوپی والے پاکستان تحریک انصاف چترال کے نمائندہ نہیں ہے۔بلکہ ذاتی مفادات کی حصول کیلئے عبد الطیف اینڈ کمپنی ان دوکانداروں کو استعمال کر رہی ہے۔جس سے اپر چترال اور لوئیر چترال تحصیل دروش کے پی ٹی ائی کے مخلص کارکنوں نے ناکام بنا دیااور الگ کابینہ بناکر یہ پیغام دیا کہ اوپرکے فیصلے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مخلص ورکر ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ لہذا پاکستان تحریک انصاف ضلع اپر چترال اور تحصیل دروش کے کارکناں مبارک باد کے مستحق ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔