چترال لوئر

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا گرم چشمہ کے دورافتادہ علاقے ارکاری اور اوریک کا دورہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) کمانٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے گذشتہ روز گرم چشمہ کے دورافتادہ علاقے ارکاری اور اوریک کا دورہ کیا۔دورے میں کمانڈنٹ نے علاقے کے مستحق اور نادار افراد میں راشن پیکیجز ،ترپال،نقد رقم اور سکول کے بچوں میں چاکلیٹ بھی تقسیم کیے۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے عمائدین علاقہ سے ملاقات کی۔عمائدین علاقہ نے علاقے کو درپیش مسائل کے بارے کمانڈنٹ کو آگاہ کیا جس پر کمانڈنٹ نے پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے مسائل کو حل کرنے اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔عمائدین علاقہ نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک کا دورافتادہ علاقے کا دورہ کرکے لوگوں کے مسائل سُننے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى