چترال لوئر

سیلاب سے بچاو کے لئے حفاظتی پشتے تعمیر کئے جائیں ۔ ۔ عوام سفید ارکاری ۔

ارکاری(نمائندہ چترال ایکسپرس) ۔ ۔سفید ارکاری کے عوام نے ایک اخباری بیان میں بیان  کہاہےکہ سفید ارکاری تقریبا 135 گھرانوں پر مشتمل ایک بڑا گاوں ہے گزشتہ سال دیر گول میں شدید سیلابی ریلے کی وجہ سے اس گاوں کے کھڑی فصلوں،اور پھل دار درختوں کے ساتھ ساتھ کئی گھرانوں کو بھی شدید نقصان پہنچااور تقریباً 55 گھرانے سیلاب کے زد میں آنے سے انتہائی خطرے میں ہیں اور اس سال گرمیوں میں دریائی پانی کے بہاو میں اضافے سے  اور مذید سیلاب آنے کی صورت میں خدشہ ہے اور یہ گھرانے مکمل دریا برد ہوجائیںے ۔اُنہوں نے کہا اتنی بڑی تباہی کے باوجود افسوس کا مقام یہ ہے کہ ابھی تک سرکار کی طرف سے اس معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ ہم عوام سفید ارکاری جناب ایم ۔این۔اے ، ایم پی اے،ڈی سی او چترال اور ڈسٹرکٹ ناظم سے اپیل کرتے ہیں کہ حالت کی نزاکت اور مستقبل کے سیلابی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ گاون میں حفاظتی پشتے تعمیر کئے جائیں تاکہ ائیندہ ایسے نقصانات سے بچا جاسکے ۔ امید ہے کہ متعلقہ زمہ داران اس اہم مسلے پر جلد توجہ دیں گے ۔ ۔دوسری طرف افضل آباد ارکاری کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے مین سڑک متاثر ۔ ۔ متبادل سڑک بنا کر امدورفت بحال کی گئی ہے ۔لوگ اپنی مدد اپ کے تحت کئی دنوں سے متبادل سڑک پر کام کررہے ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متبادل سڑک کے لئے اب تک سرکار کی طرف سے کسی بھی طرح کی کوئی مدد نہیں کی گئی اور بلدیاتی و دیگر سرکاری ادارے ابھی تک اس معاملے پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى