ڈپٹی کمشنر چترال گیس پلانٹ کے لئے زمین کی خریداری عمل میں تیزی لائے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات اور پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں ٖڈپٹی کمشنر چترال ارشاد احمد سودھیر سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال ،سینگور،بروز ،ایون اور دروش کے لئے گیس پلانٹس کے تنصیب کے لئے زمین کی خریداری کے عمل کو تیز کیا جائے۔اور زمین مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 6مئی کو ان منصوبوں کاافتتاح کرنے کے لئے چترال کے دورے پر آرہے ہیں۔وزیراعظم گرم چشمہ روڈ کے ساتھ دوسرے سڑکوں کا بھی افتتاح کرینگے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ وزیراعظم گرم چشمہ بھی جائینگے۔اُنہوں نے کہا کہ زمین کے خریداری کے عمل میں سستی نہیں ہونی چاہیے۔یہ منصوبے چترال کے تقدیر کو بدل کر رکھدینگے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 20کروڑ روپے معاوضے کی رقم ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوچکی ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔