تازہ ترین

خیبرپختونخواہ بار کونسل کے انتخابات، شاہدرضاملک،نورعالم خان،صادق مہمند،عبید اللہ انور،عبدالفیاض خان او رتیمور علی شاہ ایڈوکیٹ ممبر بار منتخب

پشاور(چترال ایکسپریس)خیبرپختونخواہ بار کونسل کے ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی جسکے بعد کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان غیر سرکاری نتائج کے پیش نظر کیا گیا ہے۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور کی سیٹوں پر شاہدرضاملک،نورعالم خان،صادق مہمند،عبید اللہ انور،عبدالفیاض خان او رتیمور علی شاہ ایڈوکیٹ ممبر منتخب کرلئے گئے جبکہ ساتویں پوزیشن کیلئے دو اُمیدواروں رضا اللہ اور محمد سید خان کے درمیان تاحال حتمی نتائج سامنے نہ آسکے۔بار کونسل کے انتخابات 28نومبر کو منعقد کئے گئے تھے جسکے بعدووٹوں کی گنتی جاری رہی۔بار کونسل کے الیکشن میں پشاور کیلئے 7نشست،مردان2،ایبٹ آباد2،نوشہرہ کے لئے 2جبکہ دیگر اضلاع کے ایک ایک سیٹ پرامیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور کی سیٹوں پر شاہد رضا ملک ایڈوکیٹ 712،نورعالم خان ایڈوکیٹ 579،صادق مہمندایڈوکیٹ 554،عبید اللہ انورایڈوکیٹ502،عبدالفیاض خان ایڈوکیٹ489اورتیمور علی شاہ ایڈوکیٹ نے488ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ساتویں پوزیشن کیلئے رضا اللہ ایڈوکیٹ اور محمد سید خان ایڈوکیٹ کے درمیان تاحال حتمی نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔اسی طرح نوشہرہ سے نعمان الحق کاکاخیل ایڈوکیٹ اور چارسدہ سے محمد سریر خان ایڈوکیٹ ممبر منتخب کرلئے گئے جبکہ دیگر اضلاع سے بھی بارکونسل کی سیٹوں پر مختلف وکالاء تنظیموں کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔خیبر پختونخوابار کونسل کے حتمی وسرکاری نتائج کا اعلان 2دسمبرکو کیا جائیگا۔

زر الذهاب إلى الأعلى