تازہ ترین

وزیر اعلیٰ محمود خان کا بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔