این ایچ اے اورضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی ، دسمبر میں چترال بازار اور پشاور روڈ پر تارکول بچھانے کی انوکھی انجینئرنگ ۔ عوام رل گئے ۔

چترال ( چترال ایکسپریس  ) دنیا میں اگر کوئی انوکھا کام اور تجربہ کرنا ہو  تو اس کیلئے ہمارے ادارے چترال جیسے بدقسمت علاقے کو چنتے ہیں ۔ ایسا ہی انوکھا کام ماہ دسمبر میں چترال شہر کے اندر اور چترال پشاور روڈ پر تارکول بچھا کر کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ تارکول بچھانے کیلئے زمین میں گرمی کاہونا انتہائی ضروری قرار دیا جاتا ہے ۔

لیکن مجال ہے کہ اس پر کوئی عمل کرے ۔ بس ادارے سے لے کر ٹھیکہ دار تک سب ملکی وسائل کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور یہ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی ناک کے نیچے ہورہے ہیں ۔آف سیزن میں شہر کے اندر جگہ جگہ کھدائی کرکے نہ صرف گاڑیوں میں سوار مسافروں کو اذیت دی جارہی ہے ۔ بلکہ آس پاس کے دکاندار اور سامان گردو غبار میں لت پت ہوکر وقت گزارنے پر مجبور ہیں ۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ انتظامیہ سے لے کر دیگر اداروں کا کوئی افیسر ان کاموں کا نوٹس نہیں لے رہا ۔ چترال کے مقام بکر آباد میں گذشتہ ایک مہینے سے

چترال پشاور روڈ پر تارکول بچھانے کا کام جاری ہے  جو ختم ہونے کا نام نہیں لےرہا اور مسافروں کو گھنٹوں اس مقام پر راستہ کھلنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔