ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود کی چترال لوئر میں کرسمس ڈے پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ مسیحی برادری کےبچوں کے ساتھ کیک کاٹا

چترال(چترال ایکسپریس)( ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود نے ہفتے کے روز چترال لوئر میں کرسمس ڈے پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مسیحی برادری کے بچوں کے ساتھ کیک کاٹ کر ان کی خوشی  میں اضافہ کیا )

انہوں نے مسیحی  رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور بچوں کے ساتھ کیک کاٹا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل سٹی بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔کرسچن کمیونٹی نے ڈی پی او کو اپنی خوشی میں شریک پا کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔
ڈی پی او نے پولیس افسران واہلکاروں کو جیکٹ وہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کیں اور کہا کہ کرسمس تہوار کے موقع پر لوئر چترال پولیس کرسچن کمیونٹی کیساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور انکی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ چترال کی پر امن فضاء میں ہم۔سب کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں اور سب کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔