سٹی پولیس چترال کی چوری کے واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی

چترال(چترال ایکسپریس )تھانہ سٹی لوئر چترال میں آرا مشین واقع پرانا سبزی منڈی چترال میں چوری کے واردات کی ایک رپورٹ درج ہوئی تھی۔
ایس ڈی پی او سٹی جمال شاہ کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال  منیرالملک نے  پی اے ایس آئی ظفر عالم کی قیادت میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔ جس نے تفتیش کے عمل میں جدید سائنسی طریقہ کار کو بروکار لاتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان ثناءاللہ ولد عبدالقیوم ,سہراب احمد ولد محمد ادریس ساکنان شیشی لشٹ دروش اور ذاکر اللہ ولد امیر نواز سکنہ اورغوچ کو ٹریس کرکے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ 8 نک تعمیراتی  لکڑیاں (63.3 فٹ) برامد  کئے ۔اس کے علاوہ چوری کے وردات میں استعمال ہونے والی گاڑی از قسم مزدہ کو بھی قبضہ میں لے لیا۔

ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ عوامی مفاد کے پیش نظر ٹمبر مافیا کے خلاف مؤثر کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔