
قو م گجر اورقوم وردگ کی پاک فوج کےحق میں ریلی اور جلسے کا انعقاد
چترال(چترال ایکسپریس)قو م گجر اورقوم وردگ کیایک مشترکہ ریلی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے انزرگل گجر اور شیر زمین وردگ کے قیادت میں
بازار چوک سے شروع ہو کر مرکز اباد سے واپس چوک بازار دروش میں جلسہ منعقد ہوا جلسے سے مولانہ فضل عظیم سکنہ شیشکوہ ،جاوید اختر پی پی پی۔ شیر محمد سکنہ ارندو ،غازی چیرمین وی سی ارندوگول ، جاجی شفاء سماجی کارکن، عبدالمجید چیرمین وی سی ارندو وغیرہ مقررین نے یکے بعد دیگر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی میں پی ٹی ائی والوں نے ملک میں فوجی تنصبات کو نقصان پہنچایا
اور ملک میں بدامنی پھیلانے ، پاک فوج کے خلاف اقدام اٹھایا اورشہدا کے یادگاروں کے ساتھ بےحرمتی کی گئی یہ لوگ ملک کے وفادار نہیں ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ہم اپنے پیارے ملک پاکستان اورافواج پاکستان کے لیے ہر قسم کے قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 9 مئ کو ملک کو جو نقصان پہنچایا ہے ان کو سخت سزا دیا جائے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئےعبدالمجید نے کہا عمران خان نےجیل سے بچنے کیلئے کارکنوں کو کال دیکر ملک کو نقصان پہنچایا اورہمارےقائد فضل الرحمٰن نے ملک کو کھبی نقصان نہیں پہنچایا ۔اخر میں انزر گل نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ چترال پرامن علاقہ ہےہم پہلے بھی دہشت گردی کے خلاف تھے اوراب بھی افواج پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں جلسے کے دوران افواج پاکستان زندہ آباد، پولیس زندہ اباد، چترال لیویز زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے
