تازہ ترین

ورک پلان کے مطابق اگر بونی تک اسفالٹ کا کام مکمل کیا جاتا ہے تو یہ اچھی پیش رفت ہوگی۔وقاص احمد ایڈوکیٹ ۔

چترال (چترال ایکسپریس)بانی چترال ڈولپمنٹ مومنٹ (سی ڈی ایم)وقاص احمد ایڈوکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چترال میں این ایچ اے کی سڑکوں کے حوالے سے 15 جولائی کو دارالقضا سوات میں بطور بانی چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ کے طور پر دائر رٹ پٹیشن کی سماعت تھی۔ پچھلی سماعت پر این ایچ اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر عدالت عالیہ کے ڈویژن بینج نے نہ صرف این ایچ اے کے پی ڈی کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس کیا تھا بلکہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرکے ایس ایچ او کو ان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔۔
15 تاریخ کی سماعت میں نہ صرف وفاق کے وکیل پیش ہوئے بلکہ این ایچ اے کے وکیل، پراجیکٹ ڈائریکٹر بذات خود دیگر حکام سمیت پیش ہوئے۔۔
این ایچ اے نے تحریری ورک پلان جمع کرایا اور عدالت کو أگاہ کیا کہ رواں سال چترال شندور روڈ پر اسفالٹ کا کام بونی تک مکمل کیا جائے گا۔۔این ایچ اے نے عدالت کو بتایا کہ چترال شندور روڈ پر بونی تک پلوں کو چھوڑ کر اسفالٹ کا کام روان  سال مکمل کیا جائے گا اور بونی سے آگے کام اگلے سال شروع کیا جائے گا۔۔این ایچ اے حکام نے بتایا کہ اس پراجیکٹ پر کام ایک سے زائد مقامات پر جاری ہے۔۔اس پر عدالت نے بطور پٹیشنر ہماری رائے مانگی تو ہم نے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ورک پلان کے مطابق اگر بونی تک اسفالٹ کا کام مکمل کیا جاتا ہے تو یہ اچھی پیش رفت ہوگی۔۔ایچ این اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ لواری اپروچ روڈ کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا اور کیلاش ویلی روڈ اگلے سال تک مکمل ہوگا۔۔
بطور ایک سٹیک ہولڈر سی ڈی ایم اور میں حالیہ پیش رفت سے مطمئن ہوں اگر کام کی رفتار کو اس طرح برقرار رکھا گیا اور اس میں مزید بہتری لائی گئی تو ورک پلان کے مطابق کام مکمل ہوجائے گا۔۔۔
اس طرح بونی بزند روڈ پر ٹی ٹی أر ایف کی پٹیشن پر بھی سیکریٹری سی این ڈبلیو نے عدالت میں پیش ہوکر تحریری طور پر یقین دہانی کرائی کہ بونی بزند روڈ رواں سال اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔ عدالت نے دوران سماعت أبزرویشن دی کہ بونی بزند روڈ پر کام بھی جاری رہے گا اور اس میں غفلت اور کرپشن میں ملوث حکام کیخلاف انکوائری بھی ہوگی جس کے لیے چیف سیکریٹری کو احکامات دیے جا چکے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر انہوں نے انکوائری نہیں کی تو نیب کرے گا۔۔عدالت کے سخت احکامات اور سیکریٹری سی این ڈبلیو کی چیف سیکریٹری کے behalf پر جمع کرائی گئی یقین دہانی اور ورک پلان کے بعد امید ہوچلی ہے کہ اب 16 سال سے زیر تعمیر بونی بزند روڈ رواں سال مکمل ہوگا۔۔
اس موقع پر میں عوام الناس سے گزارش کروں گا کہ وہ ان سڑکوں پر جاری کام میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ ڈالیں اور smooth کام کی سولت کاری کریں کیونکہ عدالت نے ستمبر تک کام میں پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ مانگی ہے۔۔
جہاں تک کام کی گوالٹی کا تعلق ہے تو یہ ان پراجیکٹ کے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں یعنی این ایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیو کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کو یقینی بنائے کیونکہ یہ ان کا بنیادی کام ہے اور اس کے لیے ان کے باس ماہر عملہ اور سہولیات موجود ہیں۔۔ہم اپر اور لوئر ضلع کے ڈپٹی کمشنرز سے بھی گزارش کریں گے کہ وہ وقتا فوقتا اس حوالے سے ان محکموں کے متعلقہ عملے کو لے کر ان پراجیکٹس کا وزٹ کریں اور کام کے معیار کو یقینی بنائیں۔۔اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو لوگوں میں غم و غصہ اور اشتعال پیدا ہوتا ہے اور وہ خود ورک سائیٹ پر جاکر کام میں مداخلت کی کوشش کرتے ہیں جس سے نہ صرف کام میں خلل پیدا ہوتا ہے بلکہ بعض مرتبہ لا اینڈ أرڈر کی صورتحال بھی پیدا ہوتی ہے۔۔
کام کی کوالٹی کے حوالے سے لوگوں کے خدشات اور تحفظات کو ایڈرس کرنا این ایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیو کا کام ہے اور بطور ضلع کے انتظامی سربراہ ڈی سی صاحبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان محکموں کے حکام کو اس فرض کی ادائیگی کا پابند کرے۔۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO