
شاعر عبدالوکیل سوزکھٹانہ مرحوم کی کتاب آئینہ روزگار کی تقریب رونمائی
چترال(چترال ایکسپریس )چترال کی گوجر برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے صاحب دیوان شاعر عبدالوکیل سوزکھٹانہ مرحوم کی کتاب آئینہ روزگار کی تقریب رونمائی وتعزیتی ریفرنس ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی ۔جس میں شعراء، ادیبوں اور کھوار زبان و ادب سے دلچسپی لینے والوں کے ساتھ ساتھ گوجر کمیونٹی کے چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کتاب شاعر کی وفات کے وقت پرنٹنگ میں چھپائی کے مرحلے سے گزررہی تھی جب وہ جولائی کے آخری ہفتے میں گولین کے مقام پر ایک حادثے میں جان بحق ہوئے تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی مہتر چترال اور ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر کے پولیٹیکل سیکرٹری نوید احمد بیگ کوہکن تھے جبکہ معروف شاعر جاوید اکرم فراق نے صدارت کی۔

تقریب میں کتاب اور مصنف کی شخصیت پر اپنے خیالات کا اظہارکرنے والوں میں سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، حاجی انذر گل، نور اللہ ساگر، آصف اللہ آصفی، اقبا ل الدین سحر، حاجی شیر محمد،ایس پی انوسٹی گیشن لوئرچترال شفی شفا اور پروفیسرظہور الحق دانش ،(ر)صوبیدارگل محمد،مسرت بیگ مسرت، مولانا محمودالحسن، عبدالقدرس، عنایت اللہ اسیر، محبوب الحق حقی اور دوسروں نےکہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں وہی چراغ جو اندھیروں کو علم کی روشنی سے منور کرتے ہیں تعلیم یافتہ نوجوان اپنی برادری اور فلاح و بہبود میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا ہے اسی طرح عبدالوکیل سوزکھٹانہ کی قائدانہ صلاحیتوں کو بھی چترالی عوام ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے کیونکہ پروفیسر عبدالوکیل سوز مرحوم چترال کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے جس کے نقش قدم پر چل کر نوجوان اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہے
