چترال لوئرخیبر پختونخوا

قانون ساز کمیٹی نے تاریخی “کالاش میرج بل” کے مسودے کی منظوری

خیبر پختونخوا کابینہ کی قانون ساز کمیٹی نے اتوار کے روز تاریخی “کالاش میرج بل” کے مسودے کی منظوری دے دی، جس کے بعد یہ بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیے جانے اور باقاعدہ قانون بننے کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔

کالاش، جو ضلع چترال کی وادیوں میں بسنے والی ایک قدیم و منفرد برادری ہے، اپنی جداگانہ انڈو-آریائی ثقافت، کثیر خدائی پر مبنی مذہب، منفرد زبان اور رنگا رنگ تہواروں کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہے۔

اس قانونی مسودے کے شریک مصنف قمر نسیم نے کہا کہ “کابینہ کمیٹی سے منظوری کے بعد یہ بل اب صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے کے پی اسمبلی میں ووٹنگ کے لیے بھیجا جا سکے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام پاکستان کے مقامی اور قدیم لوگوں کے حقوق کو تسلیم کرنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کی جانب ایک نہایت اہم پیشرفت ہے۔

کالاش کمیونٹی اور سماجی حلقوں نے بھی اس پیشرفت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ قانون ان کی ثقافتی بقا اور سماجی تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock