چترال لوئر

اکسا چترال لوئر کے وفد کی ڈی ای او چترال مفتاح الدین سے ملاقات

چترال (چترال ایکسپریس) آل خیبرپختونخوا سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن (اکسا) چترال لوئر کے وفد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) چترال سے ملاقات کی۔ وفد میں سرپرست اعلیٰ شاید جلال، صدر عبید الرحمن، جنرل سیکرٹری سید طارق قاسم، سینئر ایس ایس شیر ایاز خان اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ مولانا نثار احمد شامل تھے۔

وفد نے ڈی ای او چترال کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد نے ڈی ای او کو یقین دہانے کراتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بہتری کے لیے سبجیکٹ اسپشلسٹس ڈی ای او دست بازو ہوں گے۔ اس موقع پر ڈی ای او نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ “چترال میرا دوسرا گھر ہے۔ جب 2014 میں پہلی مرتبہ بطور ایس ڈی او آیا تھا تو کچھ پریشانی تھی لیکن یہاں کے ماحول اور لوگوں کی محبت نے مجھے ایسا گرویدہ کیا کہ اب یہ میرا اپنا علاقہ بن گیا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “جب میں نے بطور ڈی ای او اپر چترال سے چارج چھوڑا تو ضلع صوبے کے بہترین اضلاع میں شامل تھا۔ اگر آج چترال کا مقابلہ ہری پور جیسے اضلاع سے ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں کا ایجوکیشن آفس ، یہاں کے پرنسپلز اور اساتذہ بھرپور محنت کر رہے ہیں۔”

ڈی ای او نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور اساتذہ کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock