
تازہ ترین
اے سی ریاض احمد اور اے اے سی عیسی محمد خان کاچترال بازار کا دورہ ،خلاف ورزی میں ملوث بیشتر دکاندار گرفتار اوردکان سیل کر دیے گئے
چترال (چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راو ہاشم عظیم کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر ریاض احمد نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عیسی محمد خان کے ہمراہ چترال بازار کا دورہ کیا
۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہول سیل ڈیلرز , جرنل سٹورز , ہوٹلز , پولٹری شاپس ,قصائی کی دکانوں اور
تندوروں کا معائنہ کیا۔
گرانفروشی, ناقص صفائی کم وزنی روٹی , و سرکاری نرخنامے کی عدم موجودگی پر دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔خلاف ورزی میں ملوث بیشتر دکاندار گرفتار کر لیۓ گۓ۔اور دکان سیل کر دیے گئے
