تازہ ترین

لیویز ہیڈ کوارٹرز لوئر چترال میں ترقی پانے والے جوانوں کے اعزاز میں تقریب.

چترال (چترال ایکسپریس)لیویز ہیڈ کوارٹرز لوئر چترال میں ترقی پانے والے جوانوں کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کمانڈنٹ چترال لیویز / ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم، ڈپٹی کمانڈنٹ لیویز / اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز ریاض احمد، اور دیگر افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
افسران نے ترقی پانے والے جوانوں اظہار علی خان اور سردار آزاد کو پرموشن بیجز لگا کر مبارکباد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ لیویز فورس نے جوانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ بھرتی کے بعد جوانوں کی سب سے بڑی خواہش محکمانہ ترقی ہوتی ہے۔ یہ ترقی جوانوں کی محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے، اور اس کے ساتھ ان کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
کمانڈنٹ نے امید ظاہر کی کہ جوان آئندہ بھی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور عوام کی خدمت میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO