تازہ ترین

دروش پولیس کی بڑی کارروائی، 30 لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ بجلی کی تاریں برآمد، ملزم گرفتار

​چترال (,چترال ایکسپریس): دروش پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ واپڈا کی چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کی تاریں برآمد کر کے ملزم کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

​رپورٹ کے مطابق 2 مارچ 2026 کو تھانہ دروش میں محکمہ واپڈا کی جانب سے تین عدد ڈرم برقی تار چوری ہونے کی اطلاع درج کرائی گئی تھی، جن کی کل مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

​ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  لوئر چترال رفعت اللہ خان نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ جس پر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال کریم کی زیر نگرانی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ اس ٹیم کی سربراہی ایس ڈی پی او دروش رحمان یوسف اور ایس ایچ او بلبل حسن کر رہے تھے۔

​انویسٹی گیشن آفیسر آئی ایچ سی (IHC) حمید الرحمن نے جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے چوری شدہ برقی تاروں کے تینوں ڈرم برآمد کر لیے اور واردات میں ملوث ملزم سہیل احمد (سکنہ براوشٹ، ایون) کو گرفتار کر لیا۔

​پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد برآمد شدہ تاریں واپڈا حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

​لوئر چترال پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع میں جرائم کے خاتمے اور عوامی و سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے اور کسی بھی شرپسند عنصر کو قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO