تازہ ترین

امیر خان گورنمنٹ ہائی سکول بریر کے ہیڈ ماسٹر تعینات، علاقے میں خوشی کی لہر

​چترال (چترال ایکسپریس) وادی بریر کی معروف سماجی شخصیت اور اقلیتی ممبر تحصیل کونسل چترال لوئر انت بیگ کے فرزند امیر خان کو گورنمنٹ ہائی سکول بریر کا ہیڈ ماسٹر تعینات کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

​تفصیلات کے مطابق امیر خان کی اس اہم عہدے پر تعیناتی کی خبر وادی بریر سمیت پورے علاقے کےعوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی عمائدین اوروادی والوں نے اس فیصلے کو علاقے کی تعلیمی ترقی کے لیے انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے۔

​اہالیانِ علاقہ نے نو منتخب ہیڈ ماسٹر امیر خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں، محنت اور خلوصِ نیت کو ادارے کی تعمیر و ترقی اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے وقف کریں گے۔

​مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ امیر خان کی سرپرستی میں گورنمنٹ ہائی سکول بریر کے طلبہ تعلیم کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر کے علاقے کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے امیر خان کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock