تازہ ترین

کڈیٹ کالج حسن ابدال کے NOP-09 پروگرام میں لوئر چترال کے 7 طلبہ کامیاب

چترال (چترال ایکسپریس) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں ضلع لوئر چترال کے ہونہار طلبہ کو Cadet College Hasan Abdal میں داخلے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ضلع میں این او پی (NOP) سینٹر قائم کیا گیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس پروگرام کے تحت سات طلبہ نے کامیابی کے ساتھ ٹیسٹ پاس کرلیا اور NOP-09 کے لیے منتخب ہوگئے۔ منتخب ہونے والے طلبہ میں فہد احمد (گورنمنٹ ہائی سکول بہمی)، ابراہیم احمد شاہ (گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول ایون)، محمد احمد (گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول دروش)، محمد کونین عبداللہ (دی لینگلینڈ کالج اینڈ سکول چترال)، محمد زیب احمد (گورنمنٹ یاسیر شہید ہائر سکنڈری سکول برنس)، عمیر رحمان (گورنمنٹ ہائی سکول پرابیگ) اور محمد الہام دانش شامل ہیں۔

اس کامیابی کو علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ اور باصلاحیت نوجوانوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم عظیم نے امید ظاہر کی کہ منتخب طلبہ Cadet College Hasan Abdal میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے نہ صرف لوئر چترال بلکہ پورے ملک کا نام روشن کریں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock