ایم این اے عبداللطیف چترالی کی رہائی کے لیے احتجاجی جلسہ 3 جون کو بونی میں ہوگا
چترال (چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما عبدالرزاق نے اعلان کیا ہے کہ ایم این اے عبداللطیف چترالی کی رہائی کے سلسلے میں منعقد ہونے والا احتجاجی جلسہ اب 3 جون 2026 بروز بدھ صبح 10 بجے اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں منعقد ہوگا۔
انہوں نے
بتایا کہ ڈسٹرکٹ کابینہ اور پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد 2 جون کو طے شدہ جلسے کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ان کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث جلسہ ایک دن مؤخر کیا گیا تاکہ کارکنان اور عوام کی بھرپور شرکت ممکن بنائی جاسکے۔
عبدالرزاق نے پارٹی کارکنان، نوجوانوں اور عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کرکے اپنے قائد عبداللطیف چترالی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں۔

