تازہ ترین

پرنس رحیم آغا خان کی اپر چترال پرواک آمد، اسلام کے بنیادی عقائد اور ختمِ نبوت پر عمل کی تلقین

چترال (چترال ایکسپریس)اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان نے ہفتے کے روز بالائی چترال کے علاقے پرواک کا دورہ کیا، جہاں ڈپٹی کمشنر بالائی چترال محمد عمران اور اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر امتیاز عالم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اپنے خطاب میں پرنس رحیم آغا خان نے پیروکاروں پر اسلام کے بنیادی عقائد، ارکانِ اسلام اور عقیدۂ ختمِ نبوت پر سختی سے کاربند رہنے پر زور دیا۔ انہوں نے اتحاد، اخوت اور دینی اقدار کی پاسداری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسماعیلی برادری کو تعلیم، خدمتِ خلق اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی تلقین کی۔
گزشتہ سال فروری میں 50ویں امام کی حیثیت سے منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، جسے اسماعیلی کمیونٹی میں غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے۔ اس موقع پر نہ صرف پاکستان کے مختلف علاقوں بلکہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے اسماعیلی مرد و خواتین چترال پہنچ چکے ہیں۔
پرنس رحیم آغا خان پرواک کے دورے کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع غذر روانہ ہوگئے، جبکہ پیر کے روز وہ لوئر چترال کے علاقے گرم چشمہ میں قائم دیدار گاہ میں لوئر چترال سے تعلق رکھنے والے اپنے پیروکاروں سے خطاب کریں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO