تازہ ترین

جماعت اسلامی کا دروش میں احتجاجی جلسہ، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف تحریک تیز کرنے کا اعلان

چترال(چترال ایکسپریس) جمعہ کے روز ختم نبوت چوک دروش میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوا، جس کی صدارت امیر ضلع وجیہ الدین نے کی۔ جلسے سے قیم ضلع عبدالحق، سلطان محمد، شجاع الحق بیگ اور امیر شریف نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور عوامی مسائل پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

جلسے کے مقررین نے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں جاری ملک گیر تحریک کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھے گی۔

مقررین نے صوبے کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور گورننس سسٹم کو ناکام قرار دیا۔

اس موقع پر امیر ضلع وجیہ الدین نے اعلان کیا کہ عید کے بعد جماعت اسلامی لوئر چترال میں کرپشن کے خلاف تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں یونین کونسل سطح پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ چترال بازار میں دھرنوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مہنگائی، کرپشن اور ناانصافی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ہر سطح پر عوام کی آواز بلند کرے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO