
پرنس رحیم آغا خان کی اپر چترال آمد خوشحالی، امن اور محبت کی نوید ہے، سید احمد خان
اہرچترال(ذاکرمحمد زخمی) پاکستان مسلم لیگ (ن) اپر چترال کے صدر اور سابق مشیرِ سید احمد خان
نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان کی پاکستان آمد اور خصوصاً اپر چترال تشریف آوری پر اپنی اور اپنی جماعت کی جانب سے دلی خیرمقدم اور تہنیتی پیغام پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چترال کی تعمیر و ترقی، تعلیم، صحت، فلاحی منصوبوں اور عوامی خدمت کے مختلف شعبوں میں آغا خان نیٹ ورک کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، جنہیں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپر چترال میں پرنس رحیم آغا خان کی آمد خطے میں خوشحالی، امن، بھائی چارے اور محبت کی نوید ثابت ہوگی۔
سید احمد خان نے ایک تاریخی واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ 1987ء میں جب پرنس کریم آغا خان چہارم نے چترال کا تاریخی دورہ کیا تھا،
تو اس وقت کی صوبائی حکومت (سابقہ این ڈبلیو ایف پی) کی جانب سے انہیں بطور “وزیرِ مہمانداری” ان کے استقبال اور ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرنس رحیم آغا خان کی آمد اور دیدار کے موقع پر وہ تمام اسماعیلی برادری کو دل کی گہرائیوں سے پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ یہ دورہ چترال کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا۔
