کاوشات اقبال

کیا ہم ترقی کر رہے ہیں؟؟..کاوشات اقبال سے ایک ورق۔۔محمد اقبال شاکر

روزانہ میڈیا پر یہ سنتے ہیں کہ ہم ترقی کر رہے ہیں جی ہاں ترقی کرہے ہیں پچاس منزلہ عمارت بن رہی ہیں ڈیفنس سوساٸٹیاں بھی قاٸم ہو چکی ہیں اور ہو رہی ہیں عالیشان موٹر وے بھی بن چکے ہیں اور بننے کو ہیں اور الحمد اللہ ہم دنیا کے ایٹمی قوت بھی ہیں اورنج بس میٹرو بس بھی چل رہے ہیں طویل سڑکیں بھی تعمیر ہوٸی ہیں اور ہو بھی رہی ہیں پاکستان وسطی ایشیا سے سڑکوں کے زریعے جوڑا جا رہا ہے اور کھربوں روپے خرچ ہو چکے ہیں اور ہو رہے ہیں۔۔اور سب سے بڑا اعزاز کہ اب ہم دنیا کے طاقتور ممالک کے درمیان عالمی جنگ کو آمن میں تبدیل کرنے کے منصف کا کردار اد بھی کر چکے ہیں اور تقریبا کامیاب بھی ہو چکے ہیں ہم اللہ کے فضل وکرم سے دفاعی لحاظ سے ہر سطح پر محفوظ اور مظبوط ہیں اس کے پیچھے پاکستانی فوج کی بہتریں نظم وضبط،ڈسیپلنگ اور اعلی قیادت کا بنیادی رول ہےاور رہے گا۔
پاکستان میں ٨٠ فیصد لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں اور اس میں اضافہ ہو رہا ہے ہماری اکثریتی آبادی دیہات میں رہتی ہے جہاں بیشتر بے زمین اور کم زمین رکھنے والے کسان ہوتے ہیں جن کی روز کی دیہاڑی چند سو روپوں سے زیادہ نہیں گاوں میں شرح تعلیم ٨ فیصد سے بھی کم ہے صحت عامہ کا معقول اور بروقت انتظام نہیں ۔
اس ناہموار اورغیرمساویانہ ترقی جس میں ایک جانب ارب پتی اور کھرب بننے کی دوڑ اور دوسری طرف قحط،بھوک اور مہنگاپن نے عام لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ ہم سبزی ،پھل، گوشت برآمد کر سکتے ہیں جب کہ یہ چیزیں ہمیں اتنی مہنگے داموں میں ملتے ہیں اور زندگی بسر کرنے کی چند بنیادی ضروریات کی ایک لمبی فہرست ہے جن کو ہم برآمد کرتے ہیں لیکن عام آدمی کی دسترس سے بہت دور ہیں
پاکستان ایک زرعی ملکی ہے اس دھرتی کو اللہ نے زرخیزی بھر کے دی ہے یہ دھرتی بعض ایسی سبزیاں بھی جنم دیتی ہے جو کم پانی کے زریعے سے اُگا سکتے ہیں پنجاب کے بعض علاقوں میں دالوں کی مختلف اقسام اسانی سے پیدا ہو سکتی ہیں مگر ہم عوام کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوۓ پیدوار نہیں کرتےبلکہ منافعوں کے تقاضے کے تحت پیدا وار کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہم دال درآمد کرتے ہیں حالانکہ یہ برآمدی پیداوار ہے اور اس کی دیکھ بال کی بھی اتنی ضرورت نہیں پڑتی۔۔اس کی علاوہ ہم ادرک،لہسن،پیاز،جو عام اور سستے طریقوں سے اُگایا جاتا ہے جو ہم درآمد کرتے ہیں اس طرح ہم دودھ کی پیداوار کیلے بھی باہر کی دنیا پر انحصار کرتے ہیں جب کہ ہم اس صنعت پر توجہ دینےسے بہت سا پیسے بچا سکتے ہیں ۔
اس کے علاوہ کم پیسے کی لاگت سے زیادہ منافع کمانے کی دوڑ ہمیں انسانیت کی زمرے سے کافی دور لے جاچکا ہے اصلی گھی کی جگہ عیر مغیاری گھی ،تیل،یہ چمکیلے پالاسٹک کے ڈبوں میں جوس ،چپس،نیوڈل،ٹافیاں اوردوسرے غیر معیاری اشیائے خوردنی کی وجہ سے دل کے امراض اور دوسری بیماریوں سے عوام پریشان ہیں اور ان مہلک بیماریوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔۔
حالیہ ایران آمریکہ کشیدگی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے پاکستانی عوام کا کمر توڑ دیا ہے اشیائے خوردنی کی قیمت اس کی وجہ سے آسمان تک پہنچ چکی ہیں۔فی لیٹر ٢٠٠روپے بڑھا کر پھر ٣٠روپے فی لیٹر کم کرنا عوام کیلے لمحہ فکریہ ہے
ملازم طبقہ ایک طرف ٹیکس جو باقاعدگی سے ادا کر رہا پچھلے سال ملازم طبقہ ملکی خزانے میں ٹکس کی مد میں ٥٧٤ ارب روپے ریکارڑجمع کرکے دیے اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال میں جمع کردہ رقم اس کے علاوہ ہے یہ طبقہ بھی شعبہ زندگی میں لوازمات کو پوری کرنےسے قاصر رہا ہے اور مراعات کو بڑھانے کیلے ہڑتال کیلے سڑکوں پر سرگردان ہے ۔۔
اس وقت دنیا کی دس بڑی اسلحہ پیدا کرنے والی فیکٹریوں میں سے سات کا تعلق امریکہ سے ہے یہ سب سے زیادہ منافع کماتے ہیں اور یہ کمپنیاں مختلف طریقے سے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کو خود کفیل ہونے سے روکتے ہیں اور اپنی اسلحہ کی بے تحاشہ پیداواری صلاحیت سے دنیا کی معشیت کو ڈبو دیتے ہیں اور یہ آدم خور ملٹی نیشنل کمپنیاں بالواسطہ طور پر انسانوں کا قتل عام کر کے پیسے بٹور رہی ہیں اور دوسری طرف کرہ ارض پر روزانہ صرف بھوک سے ٧٥ ہزار انسان جان سے جا رہے ہیں۔ حالیہ امریکہ ایران کشیدگی سے متاثر عالمی معیشت بھی اس کی کڑی ہے۔
ہمیں ترقی کی دہلیز تک پہنچننے کیلے دفاع کے بعد اب معیشت کو مظبوط کرنے خارجی پراکسیزز کے خاتمے کیلے موثر حکمت عملی ،مغیاری اور موثر یکسان نظام تعلیم ، مہنگاٸی،بیروزگاری اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چلنچیزز کو عبور کرنا ہے ۔۔۔تب ہم دفاع مظبوط جیسے پوزیشن میں آ سکتے ہیں۔۔۔

🎁 روزانہ مفت پوائنٹس اور انعامات!

خبریں پڑھیں، کوئز کھیلیں اور انعامات جیتیں۔ اپنے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے ریوارڈ پورٹل پر جائیں۔

اپنا انعام حاصل کریں ➔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock