تازہ ترین

اپر چترال: گہلی گراؤنڈ بونی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام، ایس ایس جی موڑکھو چیمپئن قرار

اپر چترال: گہلی گراؤنڈ بونی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام، ایس ایس جی موڑکھو چیمپئن قرار
اپرچترال (جمشیداحمد) اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی کے تاریخی گہلی گراؤنڈ میں کرکٹ ایسوسی ایشن اپر چترال کے زیرِ اہتمام منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل میچ قشقار کرکٹ کلب اور ایس ایس جی موڑکھو کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایس ایس جی موڑکھو نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
یہ ٹورنامنٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اپر چترال کے قیام کے بعد منعقد ہونے والا پہلا باقاعدہ کرکٹ ایونٹ تھا، جسے شائقینِ کرکٹ اور کھیلوں کے حلقوں نے اپر چترال میں کرکٹ کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال عمران خان تھے، جنہوں نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کرکٹ ایسوسی ایشن اپر چترال کے صدر غلام مجتبیٰ لال اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر کرکٹ ایسوسی ایشن اپر چترال کے صدر غلام مجتبیٰ لال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی کرکٹ ٹیموں کی رجسٹریشن اور تنظیم سازی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کی کامیابی میں تعاون پر ضلعی انتظامیہ، بالخصوص ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا شکریہ ادا کیا۔
ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ یعقوب لال، سینئر نائب صدر شاید اللہ، جنرل سیکرٹری اظہر، نائب صدر حسین زارین اور دیگر عہدیداروں نے اہم کردار ادا کیا۔
مقامی کھیلوں کے شائقین کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن اپر چترال کے قیام اور اس کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد سے علاقے میں کرکٹ کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے منظم انعقاد کے لیے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

🎁 روزانہ مفت پوائنٹس اور انعامات!

خبریں پڑھیں، کوئز کھیلیں اور انعامات جیتیں۔ اپنے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے ریوارڈ پورٹل پر جائیں۔

اپنا انعام حاصل کریں ➔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock