
یونیسیف کے وفد کا ٹی ایم اے چترال کا دورہ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
چترال (چترال ایکسپریس)عالمی ادارے یونیسیف (UNICEF) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ٹی ایم اے (TMA) چترال آفس کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران وفد نے پانی کی کوالٹی جانچنے والی اہم تنصیبات کا معائنہ کیا، جس میں مرکزی واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری اور موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیب کا تفصیلی
جائزہ شامل تھا۔
اس موقع پر یونیسیف کی ٹیم نے ٹی ایم او (TMO) چترال حیدر ایوب خان کے ساتھ ایک انتہائی نتیجہ خیز اور تعمیری نشست بھی کی۔ ملاقات میں علاقے کے کئی اہم اور دیرینہ مسائل پر گفتگو کی گئی، جس میں بالخصوص چترال کے عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کی پائیدار اور مستقل فراہمی کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
ملاقات کے اختتام پر روایتی مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ایم او چترال نے معزز وفد کے ارکان کو چترال کی مشہور ثقافتی چوغہ اور روایتی ٹوپی پہنائی اور انہیں چترالی ثقافت کے خوبصورت تحائف پیش کیے۔
ذرائع کے مطابق اس دورے کے مثبت نتائج جلد سامنے آنے کی توقع ہے اور چترال کے شہریوں کے لیے جلد ہی ایک بڑی خوشخبری متوقع ہے۔
🎁 روزانہ مفت پوائنٹس اور انعامات!
خبریں پڑھیں، کوئز کھیلیں اور انعامات جیتیں۔ اپنے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے ریوارڈ پورٹل پر جائیں۔
اپنا انعام حاصل کریں ➔
