تازہ ترین

انجگان آئیڈیل پبلک سکول گرم چشمہ میں نتائج کے اعلان کی پروقار تقریب؛ بچوں کا خوبصورت پروگرام، پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

چترال  (چترال ایکسپریس)نجگان آئیڈیل پبلک سکول گرم چشمہ میں مڈ ٹرم امتحانات کے نتائج کے اعلان کے حوالے سے ایک پروقار اور خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت پرنسپل محترمہ حمیدہ بی بی نے کی۔ تقریب میں تمام اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

​سکول انتظامیہ کے مطابق تمام کلاسز کا مجموعی نتیجہ انتہائی حوصلہ افزا اور قابلِ اطمینان رہا۔ اس موقع پر امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اور ان کی شاندار کارکردگی پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ انتظامیہ نے دیگر تمام طلبہ کی محنت اور کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ امتحانات میں مزید لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ تعلیمی سفر جاری رکھیں گے۔

​تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے حمد و نعت، تقاریر، ٹیبلو، ملی نغمے اور تربیتی ڈراموں پر مشتمل بہترین ثقافتی و تربیتی پروگرام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

​سکول انتظامیہ نے اساتذہ کرام کی محنت، خلوص اور تعلیمی و تربیتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر سکول کی ترقی، اساتذہ اور طلبہ کی مزید کامیابیوں کے لیے خصوصاً دعا کی گئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔