تازہ ترین

چترال: پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی موٹر بائیک ریلی، اسلام آباد دھرنے کی تیاری کی کال

​چترال (چترال ایکسپریس) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر جماعت اسلامی لوئر چترال کے زیر اہتمام پٹرولیم لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی گرانی و مہنگائی کے خلاف ایک تاریخی موٹر بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر وجیہہ الدین نے کی۔

​ریلی کا آغاز اتالیق پل سے ہوا جو کہ شہر کے مختلف بازاروں اور تجارتی مراکز سے گزرتی ہوئی چیو پل پہنچی، جہاں سے متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے واپس اتالیق پل پہنچ کر ایک بڑے احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔

​احتجاجی دھرنے کے مقام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر وجیہہ الدین، مولانا جمشید احمد، شجاع الحق بیگ، عبدالحق اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مہنگائی مخالف تحریک اب ایک فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب عوام کو ظالمانہ ٹیکسوں اور مہنگائی سے حقیقی ریلیف ملے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔