تازہ ترین

الحسین فاؤنڈیشن کی جانب سے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم

چترال (چترال ایکسپریس) گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال کے آڈیٹوریم میں الحسین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی، جس میں جماعت اول سے دہم تک کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات اور میٹرک امتحان 2026ء میں سرکاری سکولوں کی سطح پر ضلع بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں نقد انعامات، ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کی پرنسپل پروفیسر مسرت جبیں تھیں، جبکہ صدارت پشاور یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے سابق چیئرمین پروفیسر اسرار الدین نے کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لوئر چترال شاہد حسین تقریب کے مہمانِ اعزاز تھے۔

تقریب سے الحسین فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو الحاج عید الحسین، گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل عبدالباری، اقبال حیات، مولانا اسرار الدین الہلال، عنایت اللہ اسیر، قاضی نسیم، افتخار الدین، مولانا محمد قاسم، ظہور الحق دانش، حافظ خوش ولی، دین محمد ندیم اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مقررین نے الحسین فاؤنڈیشن کی جانب سے ہونہار اور پوزیشن ہولڈر طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات دینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے طلبہ میں محنت، آگے بڑھنے اور صحت مند مسابقت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، جو معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اور محنت کے ذریعے زندگی کے ہر میدان میں نمایاں مقام حاصل کریں۔

صدارتی خطاب میں پروفیسر اسرار الدین نے الحاج عید الحسین کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف ایوارڈز کا سلسلہ شروع کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اپنی جانب سے مستقبل میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے لیے ’’ناصر الملک ایوارڈ‘‘ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے اپنے طالب علمی کے دور کی یادیں تازہ کرتے ہوئے 1943ء سے 1953ء تک گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول میں گزارے گئے وقت اور ادارے کی تاریخ کے اہم سنگِ میل کا بھی ذکر کیا۔

پروفیسر مسرت جبیں نے الحسین فاؤنڈیشن کے منتظمین پر زور دیا کہ تعلیمی حوصلہ افزائی کے اس سلسلے کو کالج کی سطح تک بھی وسعت دی جائے تاکہ مزید طلبہ و طالبات میں مسابقت کا جذبہ پیدا ہو۔

ڈی ای او لوئر چترال شاہد حسین نے کہا کہ پبلک سیکٹر کے سکولوں میں تعلیم کے معیار میں ماضی کے مقابلے میں نمایاں بہتری آئی ہے اور حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ان میں صحت مند مسابقت کے فروغ کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی نے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں نقد انعامات، ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔