تازہ ترین

غیر ضروری مداخلت سے پولو کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا: صدر لاسپور غذر پولو ایسوسی ایشن سردار احمد خان یفتالی

اپر چترال (چترال ایکسپریس)صدر لاسپور غذر پولو ایسوسی ایشن اور معروف پولو کھلاڑی سردار احمد خان یفتالی نے چترال میں پولو کے حوالے سے حالیہ قانون سازی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے چترال پولو کے مستقبل اور مقامی ثقافت پر حملہ قرار دیا ہے۔

​میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار احمد خان یفتالی نے کہا کہ فری اسٹائل پولو چترال اور گلگت بلتستان کی قدیم ثقافت، تاریخ اور اجتماعی شناخت کا حصہ ہے، جسے ہمارے آباؤ اجداد نے فروغ دیا اور نسل در نسل زندہ رکھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ چترال کے سیول کھلاڑی اس غیر منصفانہ قانون سازی کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں اور اس کے منفی اثرات بہت جلد سامنے آئیں گے۔

​انہوں نے حکام سے سوال کیا کہ پولو کے حوالے سے نئے قوانین کس کی مشاورت سے بنائے گئے ہیں؟ کیا مقامی کھلاڑیوں اور روایتی ماہرین کو اعتماد میں لیا گیا؟ انہوں نے کہا:

​”پولو لواری کے نیچے سے شروع ہونے والی کوئی نئی روایت نہیں بلکہ صدیوں سے ہماری زمین کا حصہ ہے۔ اس کھیل کی زمینی حقائق اور اصولوں کو چترال کا بچہ بچہ جانتا ہے، انتظامیہ کو چاہیے کہ ہماری ثقافت کو تجربہ گاہ بنانا بند کرے۔”

​صدر پولو ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کو ان کے بنیادی فرائض یاد دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری کھیل کے میدان آباد کرنا، کھلاڑیوں کو سہولیات اور مواقع فراہم کرنا ہے، نہ کہ عوام کی قدیم روایات اور تاریخ کو انتظامی احکامات کے ذریعے مسخ کرنا۔

​انہوں نے سرکار سے مؤدبانہ گزارش کی کہ انتظامیہ اپنے اصل کاموں اور عوامی مسائل پر توجہ دے اور مقامی روایات میں غیر ضروری مداخلت سے گریز کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی تصادم نہیں بلکہ اپنی روایت کا احترام چاہتے ہیں۔ اگر ہماری تاریخ اور کھیل میں بے جا مدا خلت روکی گئی تو ہم بھی احترام کے ساتھ خاموش رہیں گے، لیکن مقامی آوازوں کو نظر انداز کر کے کی جانے والی کسی بھی قانون سازی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔