تازہ ترین

​اپر چترال: امن و امان کی بحالی اور منشیات کے خاتمے کے لیے سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلہ و خروج پر کڑی نگرانی

اپر چترال (رپورٹ: شہزاد احمد)ضلع اپر چترال میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور منشیات کے ناسور کی روک تھام کے لیے پولیس مکمل طور پر متحرک ہو گئی ہے۔ ضلع کی اہم شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتہائی سخت کر کے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی کڑی تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

​تفصیلات کے مطابق، موجودہ حالات کے پیشِ نظر پولیس انتظامیہ نے ضلع بھر میں ناکہ بندیاں قائم کر دی ہیں جہاں اہلکار ہمہ وقت چیکنگ اور نگرانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

​پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان سخت سکیورٹی اقدامات کا بنیادی مقصد علاقے میں منشیات کی سپلائی اور استعمال کی مکمل روک تھام، جرائم پر قابو پانا اور عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔