تازہ ترین

بونی بازار ہیڈکوارٹر میں پبلک واش رومز اور پائپ لائن کا فقدان: مسافر اور تاجر شدید مشکلات کا شکار

​اپر چترال (جمشید احمد)صدر تحریکِ حقوقِ عوام اپر چترال مختار احمد لال نے بونی بازار ہیڈکوارٹر میں بنیادی سہولیات کی شدید عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

​اپنے ایک بیان میں مختار احمد لال نے کہا کہ بونی بازار اپر چترال کا ایک انتہائی اہم اور منفرد تجارتی مرکز ہے، جہاں ہزاروں دکانیں قائم ہیں اور ہر قسم کی اشیائے ضرورت دستیاب ہیں۔ اس مرکز میں دور دراز علاقوں سے تاجر اور عام شہری روزانہ خرید و فروخت کے لیے آتے ہیں، جبکہ سینکڑوں مسافروں کی بھی روزمرہ آمدورفت رہتی ہے۔

​انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے تجارتی و معاشی مرکز میں پبلک واش رومز اور پانی کی پائپ لائن جیسی بنیادی سہولت تک میسر نہیں، جس کی وجہ سے مقامی تاجروں، دکانداروں اور مسافروں کو سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

​مختار احمد لال نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کی اس بنیادی اور درپیش مسئلہ پر فوری توجہ دیں اور بونی بازار میں پبلک واش رومز اور واٹر سپلائی پائپ لائن کی فراہمی کے لیے عمل درآمد پر مبنی اور فوری اقدامات اٹھائیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔