تازہ ترین

​لوئر چترال میں الرحمن ویلفیئر فاؤنڈیشن کینیڈا کے زیرِ اہتمام 19 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب

​چترال (چترال ایکسپریس): لوئر چترال میں الرحمن ویلفیئر فاؤنڈیشن کینیڈا کے زیرِ اہتمام 19 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مستحق جوڑوں کو ناطہ ازدواج سے جوڑا گیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال محمد خالد خان (PSP) نے بطورِ خاص شرکت کی۔

​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان نے الرحمن ویلفیئر فاؤنڈیشن کینیڈا کی اس کاوش کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کا انعقاد ایک نہایت قابلِ تحسین اور بابرکت فلاحی اقدام ہے، جس سے نہ صرف مستحق خاندانوں کی مالی مشکلات میں کمی آتی ہے بلکہ انہیں خوشیوں بھرے نئے سفر کے آغاز کا بہترین موقع بھی میسر آتا ہے۔

​انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے ضرورت مند اور مستحق افراد کی دستگیری کرنا ہم سب کی اخلاقی و اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اس نوعیت کے فلاحی اقدامات سے معاشرے میں باہمی محبت، ہمدردی، بھائی چارے اور تعاون کے جذبے کو فروغ ملتا ہے۔

​ڈی پی او لوئر چترال نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ تقریب کے اختتام پر نوبیاہتا جوڑوں کے لیے نیک تمناؤں اور ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔