تازہ ترین

​ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان کا نئے تعینات ہونے والے SHOs کے ساتھ تعارفی اجلاس

​منشیات کے خاتمے، کرائم کنٹرول اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کی سخت ہدایات

​چترال (چترال ایکسپریس)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال محمد خالد خان کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس بلچ میں ایک اہم تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف تھانوں میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

​اجلاس میں تھانہ ارکاری، تھانہ شغور، تھانہ کوغوزی اور تھانہ رمبور کے نئے تعنیات شدہ ایس ایچ اوز (SHOs) نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، منشیات کے خاتمے، جرائم کی روک تھام اور ٹریفک کے مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

​ڈی پی او لوئر چترال نے نئے ایس ایچ اوز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ:

​منشیات کا خاتمہ: اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں اور ساقی گینگ کے خلاف بلا امتیاز و مؤثر کارروائیاں کی جائیں۔

​جرائم کی سرکوبی: تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جائے اور پائیدار امن کا قیام یقینی بنایا جائے۔

​ٹریفک کی بہتری: ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، خاص طور پر کم عمر موٹر سائیکل سواروں کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

​انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور ذمہ داری سے پیش آئیں۔ تھانوں میں انے والے سائلین کی شکایات کو بلا تاخیر اور صرف اور صرف میرٹ پر حل کیا جائے تاکہ “عوام دوست پولیسنگ” کا واقعی فروغ ممکن ہو سکے۔

​ڈی پی او محمد خالد خان نے تاکید کی کہ تمام ایس ایچ اوز اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مکمل دیانت داری، فرض شناسی اور شفافیت کے ساتھ ادا کریں تاکہ علاقے میں پائیدار امن کا قیام ممکن ہو سکے اور پولیس پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط و مستحکم ہو۔

​

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔