تازہ ترین

لوئر چترال: غیر قانونی لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کی بھرپور مہم، درجنوں گاڑیوں سے تیز LED اور فلیش لائٹس اتار دی گئیں

​چترال (چترال ایکسپریس):لوئر چترال میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور حادثات سے بچاؤ کے لیے ٹریفک پولیس نے غیر قانونی اور تیز لائٹس استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

​ریجنل پولیس آفیسر (RPO) ملاکنڈ زاہد نواز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) لوئر چترال محمد خالد خان کی خصوصی ہدایات پر، انچارج ٹریفک وارڈن پولیس سب انسپکٹر جنگ باز خان کی زیرِ نگرانی ضلع بھر میں ایک خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت موٹر سائیکلوں، رکشوں، اور دیگر چھوٹے بڑے گاڑیوں میں نصب غیر قانونی لیزر لائٹس، تیز ایل ای ڈی (LED) اور فلیش لائٹس کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

​ترجمان پولیس کے مطابق مہم کے دوران اب تک بڑی تعداد میں گاڑیوں سے غیر قانونی اور آنکھوں کو چُندھیانے والی لائٹس اتاری جا چکی ہیں۔

​ٹریفک وارڈن پولیس نے تمام گاڑی ڈرائیوروں، رکشہ مالکان اور موٹر سائیکل سواروں کو حتمی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں سے ہر قسم کی غیر قانونی اور نامناسب لائٹس فوری طور پر خود ہٹا دیں۔

​انچارج ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ایسی لائٹس رات کے وقت سامنے سے آنے والے ڈرائیوروں کی بینائی پر اثر انداز ہو کر شدید سڑک حادثات کا سبب بنتی ہیں۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، غیر قانونی لائٹس قابض کی جائیں گی اور موقع پر ہی بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO