تازہ ترین

سی اے ایف اجلاس آیون: جندولہ خان کو ایوارڈ، زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب

چترال ( محکم الدین ) ایکس سروس مین کی تنظیم سول آرمڈ فورس( CAF) کا ایک اہم اجلاس سابق ممبر یونین کونسل و چیرمین CAF جندولہ خان کی رہائشگاہ آیون میں منعقد ہوا ۔ جس میں CAF کے عہدہ داروں اور پینشنرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس اجلاس کے مہمان خصوصی چترال کے معروف سنئیر قانون دان صاحب نادر ایڈوکیٹ تھے ، نظامت کے فرائض کوآرڈنیٹر حبیب الرحمن نے انجام دی ، جبکہ تنظیم کے عہدہ داران تحصیل چیرمین دروش اخترالامین ، چیرمین حسن احمد ، ضلعی چیرمین مختار احمد نےاس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، کہ گذشتہ چار سالوں کے دوران تنظیم نے اپنی بساط سے بڑھ کر کام کیا ہے ۔ جس کا کریڈیٹ سنئیر چیرمین میکی جندولہ خان کو جاتا ہے ، ان کی رہنمائی میں آیون میں 80فیصد آرمڈ پینشنرز کی رجسٹریشن ہو چکی ہے ۔ تنظیم نہ صرف پینشنرز کو آپس میں جوڑنے کا سبب بنا ہے ، بلکہ کئی مسائل حل کرنے کیلئے ایک بہترین پیلٹ فارم ہے ۔ انہوں نے کہا ، کہ چترال سکاؤٹس کے پیشنرز چترال کے طول وعرض میں موجود ہیں ، اور چترال میں کسی بھی شعبے کے پیشنرز سے ان کی تعداد زیادہ ہے ۔ اس لئے اس آرگنائزئشن کو فعال کرکے اتفاق و اتحاد سے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی قیادت بھی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا ، کسی بھی تنظیم کی ترقی کیلئے خلوص ، محنت اور دیانتداری انتہائی ضروری ہے ۔ اس لئے تنظیم کے ذمہ داروں اور ممبران کو ان اصولوں پر کار بند رہنا چاہئیے ، CAF باصلاحیت ، تربیت یافتہ اور متحرک لوگوں کی تنظیم ہے ۔ ہمیں باہمی اتفاق سے اپنے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی بے لوث خدمت کرنی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا ، کہ تنظیم کی رجسٹریشن آخری مرحلے میں ہے ، رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد قانونی طور پر کام کرنے کیلئے راہ ہموار ہوگی ،

اس موقع پر چیرمین جندولہ خان نے اپنی خرابی صحت کی بنا پر تنظیم کی ذمہ داریوں سے علیحدگی کا اعلان کیا ۔ اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ، تنظیم کی طرف سے چیرمین جندولہ خان کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا ،اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے ،

مہمان خصوصی صاحب نادر ایڈوکیٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے قیام پر تمام پینشنرز برادری کو مبارکباد دی ۔ اور کہا ، کہ اتحاد و اتفاق سے اس آرگنائزیشن کے ذریعے بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے ، آئین پاکستان مثبت سرگرمیوں کیلئے تنظیم کے قیام کی اجازت دیتا ہے ، آپ اس تنظیم کے ذریعے نہ صرف اپنی مدد کر سکتے ہیں ، بلکہ دوسروں کے بھی کام آ سکتے ہیں ، انہوں نے تنظیم کیلئے اپنی قانونی خدمات بلا معاوضہ پیش کرنے کا اعلان کیا ۔

قبل ازین جب سابق چیرمین جندولہ خان نےعہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا ۔ تو خالی ہونے والی چیرمین کی نشست کیلئے متفقہ طور پر آرنریری کیپٹن زاہد حسین کو منتخب کیا گیا ۔ انہیں پھولوں کا ہار پہنایا گیا اور مبارکباد دی گئی ، نو منتخب چیرمین زاہد حسین نے تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا ، اور کہا ، کہ سی اے ایف کی کامیابی کیلئے وہ حتی المقدور کو شش کریں گے ۔ اس موقع پر تنظیم کے ساتھ نئے رجسٹرڈ ہونے والے ممبران کو بھی ہار پہنائے گئے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO