
گنگ گہریت چترال کے شہزادہ مرزا حیدر زمان خان انتقال کر گئے
چترال(چترال ایکسپریس )گنگ گہریت چترال کے شہزادہ مرزا حیدر زمان خان ولد وزیراعظم میتار ژاو دلا رام خان انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل 12 مئی 2026 کو نمازِ ظہر کے بعد ٹھیک دو بجے گنگ گہریت میں ادا کی جائے گی،
مرحوم کے پسماندگان میں برادران شہزادہ جہانگیر جنجیریت اور شہزادہ عطاالرحمن گوہیک شامل ہیں، جبکہ پسران میں میتار ژاو وقار الملک، میتار ژاو شجاع الزمان سابق ناظم گہریت، میتار ژاو اظہر زمان، میتار ژاو بہادر ایون مؤلدہ، میتار ژاو نبی الدین کوغوذی، ٹیپو خان تمرگرہ، میتار ژاو جہانزیب، شہزادہ سیف علی، شہزادہ محمد امیر الحسنات المعروف شہزادہ گل، شہزادہ امیرالملک، ملک معراج الحسن تلاش، شہزادہ عالم کیسو اور میتار ژاو انوار الحق کیسو اور عنایت اللہ اسیر شامل ہیں۔
