تازہ ترین

چترال سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں نئے ایکسائز پولیس اسٹیشنز کے قیام کی منظوری

چترال (چترال ایکسپریس) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں نئے ایکسائز پولیس اسٹیشنز کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جن میں چترال بھی شامل ہے۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے ایکسائز پولیس اسٹیشنز بونیر، صوابی، ملاکنڈ، چترال، کوہاٹ، نوشہرہ، چارسدہ اور بنوں میں قائم کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق ان نئے ایکسائز پولیس اسٹیشنز کے قیام سے بالخصوص انسدادِ منشیات کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادِ کار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ یہ اسٹیشنز منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید منظم اور تیز بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان کی خصوصی دلچسپی سے اس منصوبے کی منظوری عمل میں آئی، جسے صوبے میں منشیات کے تدارک کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
چترال میں اس فیصلے کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے، جہاں حالیہ برسوں میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ ذرائع نے اس سلسلے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر عبید کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے پولیس اسٹیشن کے قیام سے ضلع میں منشیات کے ناسور کے خاتمے میں مزید مدد ملے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO