تازہ ترین

اپر چترال میں تیز آندھی اور طوفانی ہواؤں سے تباہی، مکانات اور درختوں کو شدید نقصان

اپرچترال(جمشید  احمد)اپر چترال  میں اتوار کو تیز آندھی اور طوفانی ہواؤں نے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں متعدد مکانات، درختوں اور بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق بالائی چترال کے مختلف علاقوں میں اچانک تیز ہوائیں چلنے کے بعد گرد آلود آندھی نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے۔ کئی مقامات پر درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ متعدد گھروں کی چھتوں کی چادریں بھی اڑ گئیں۔

علاقہ موڑکیو کے گاؤں موزگول میں اختر علی، سکندر اور ابراہیم خان کے گھروں کی چھتوں کی چادریں تیز ہواؤں کے باعث اڑ گئیں، جبکہ درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

طوفانی ہواؤں کے باعث بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کی جائے اور بجلی کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO