تازہ ترین

ٹی ایم او چترال حیدر ایوب خان کے زیر نگرانی پولو گراؤنڈ کو مستقل پانی فراہمی منصوبے پر کام شروع

چترال(چترال ایکسپریس)پولو گراؤنڈ چترال کو مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی کے منصوبے پر عملی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ کئی سالوں سے عوام اور شائقینِ پولو کا ایک اہم مطالبہ تھا، جو اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔

ٹی ایم او چترال حیدر ایوب خان کے مطابق پولو گراؤنڈ تک پانی پہنچانے کے لیے پائپ بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے، جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف گراؤنڈ کی خوبصورتی اور سرسبزی برقرار رہے گی بلکہ چترال کی ثقافتی روایات کو بھی مزید فروغ ملے گا۔ اس کے علاوہ شائقینِ پولو اور کھلاڑیوں کو گرد و غبار سے بھی نجات ملے گی۔

ٹی ایم او نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے فنڈز رکن صوبائی اسمبلی چترال مہتر فاتح الملک علی ناصر کی جانب سے منظور کیے گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حیدر ایوب خان نے کہا کہ پولو گراؤنڈ کے لیے پانی چترال گول نالہ کی ٹینکی سے فراہم کیا جارہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی قلت کا سامنا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چترال ٹاؤن میں شہریوں کو تسلسل کے ساتھ صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ مزید بڑے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور ان کے ٹینڈرز بھی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کے ضیاع سے گریز کریں، گھروں میں نلکوں کو ضرورت کے مطابق استعمال کریں اور لیکیجز فوری بند کریں تاکہ مستقبل میں پانی کی کمی کے مسائل سے بچا جا سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock