تازہ ترین

ریحانکوٹ میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے اور پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے

چترال(چترال  ایکسپریس)لوئر چترال کے علاقے ریحانکوٹ میں ای پی آئی سینٹر کے زیرِ اہتمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے جبکہ مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے گئے۔ اس موقع پر والدین کو بچوں کی بروقت ویکسینیشن کی اہمیت اور افادیت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

ای پی آئی اہلکار محبوب نے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ٹیکے بچوں کو مختلف مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا مؤثر ذریعہ ہیں، اس لیے والدین اپنے بچوں کی مقررہ وقت پر ویکسینیشن یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ای پی آئی پروگرام کے تحت بچوں کو مفت حفاظتی ٹیکے فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں خطرناک امراض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف بیماریوں کے خاتمے اور بچوں کی بہتر صحت کے لیے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے، لہٰذا والدین صحت عملے کے ساتھ تعاون کریں اور ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔

علاقہ مکینوں نے ای پی آئی عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے آگاہی پروگرام بچوں کی صحت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock