تازہ ترین

ایم پی اے مہتر فاتح الملک علی ناصر کا بروزمیں لنک روڈ منصوبے کا افتتاح، عوام کا پرتپاک استقبال

 چترال(چترال  ایکسپریس)ایم پی اے، ڈیڈک چیئرمین اور ڈسٹرکٹ صدر مہتر فاتح الملک علی ناصر نے بروز VC-1 میں لنک روڈ پی سی سی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر علاقے کے عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

تفصیلات کے مطابق یہ ترقیاتی منصوبہ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے ٹی ایم اے ڈیپارٹمنٹ کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں آمدورفت کی سہولیات بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔
افتتاحی تقریب کے دوران علاقے کے عمائدین اور مکینوں نے مختلف عوامی مسائل سے ایم پی اے کو آگاہ کیا، جن میں کھیتوں کے لیے پانی کی فراہمی کا مسئلہ سرفہرست رہا۔ اس موقع پر مہتر فاتح الملک علی ناصر نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ترقیاتی اسکیموں میں آبپاشی کے اس اہم منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا تاکہ زمینداروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبے عوامی خدمت کے عزم کا عملی ثبوت ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock